مرکز نے سیلاب سے متاثرہ اتراکھنڈ کے لئے دو ارب آٹھ کروڑ اکیانوے لاکھ
روپے اور خشک سالی سے متاثرہ کرناٹک کے لئے سترہ ارب بیاسی کروڑ چوالیس
لاکھ روپے کی مدد منظور کی ہے۔ دونوں ریاستوں کو یہ اقتصادی مدد دینے کا فیصلہ وزیر
داخلہ راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں آج یہاں ہوئی اعلی سطحی میٹنگ میں کیا گیا۔ کمیٹی نے سیلاب سے متاثرہ اتراکھنڈ اور خشک سالی سے متاثرہ کرناٹک کادورہ
کرنے والے بین وزارتی مرکزی ٹیم کی رپورٹ پر مبنی تجویز پر غور کرنے کے بعد
یہ فیصلہ کیا گیا۔